Live Updates

ماہ نور نے عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ریحام خان کا کردار کر نے سے انکار کر دیا ‘ذرائع

اتوار 29 جولائی 2018 19:40

ماہ نور نے عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ریحام خان کا کردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) فلم سٹار ماہ نور نے چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ریحام خان کا کردار کر نے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے فلم ساز خان اعظم عمران خان کی زندگی پر پشتو میں فلم بنا رہے ہیں جسکے لیے فلم سٹار ماہ نور کو ریحام خان کا کردار کر نے کی پیشکش کی گئی مگر ماہ نور نے یہ کردار کر نے سے صاف انکار کر دیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ میں کسی متنازعہ ایشو پر بننے والی فلم میں کامیاب نہیں کر وں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات