شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ فوجی مشقیں 22اگست سے شروع ہوں گی

پاکستان اور بھارت مشقوں میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں ،مشقیں 19اگست تک جاری رہیں گی چینی افواجکی743افسران اور اہلکارروس میں منعقد ہونے والی مشقوں میں شرکت کر رہیہیں

اتوار 29 جولائی 2018 19:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کی امن مشن 2018مشترکہ فوجی مشقیں 22اگست سے شروع ہوں گی۔مشقیں 19اگست تک روس میں جاری رہیں گی۔مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی افواج کے درمیان دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تعاون اور تیاریوں کو مضبوط بنانا ہے۔مشقوں میں پاکستان اور بھارت پہلی بار شرکت کر رہے ہیں اس کا اعلان گذشتہ روز یہاں چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل رین گائوچیانگ نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشقوں میں رہائشی آبادیوں میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے عملی مظاہرے کئے جائیں گے۔ان مشقوں میں چین کی مسلح افواج نے اپنی743افسران اور اہلکار شرکت کیلئے بھیجے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایس سی او کے فریم ورک میں یہ معمول کی فوجی مشقیں ہیں جن کا مقصد رکن ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔نئے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے نیز علاقائی امن اور استحکام کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔