بین الاقوامی ٹرانسپلانٹ کانگریس 17سی21 اکتوبر کو بحیرہ روم کے ساحلی صوبہ اناتولیا میں ہو گی

اتوار 29 جولائی 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) بین الاقوامی ٹرانسپلانٹ کانگریس 17سی21 اکتوبر 2018کو بحیرہ روم کے ساحلی صوبہ اناتولیا میں ہو گی،ترکی پہلی مرتبہ دنیا بھر سے آئی1500 زائد سائنسدانوں کی میزبانی کرے گا۔ترک خبر رساں ادارے انا تولیو کے مطابق بین الاقوامی پیوند کاری کانگریس میں جرمنی،بھارت اور مراکش 76ممالک سے ایک ہزار سائنسدان اور ترکی سے تقریبا 500 دیگر ترکی سے شرکت کریں گے۔

کانگریس کے دوران 144مختلف سیشن منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

دل،پھیپھڑوں،جگر اور گردے کی پیوند کاری میں حالیہ جدتوں،اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق نئی ٹیکنالوجیز، اعضاء کی پیوند کاری اوراعضاء کے عطیات کے حوالے سے قانون و اخلاقیات جیسے امور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترکی کی آرگن ٹرانسپلانٹیشن فائونڈیشن (ٹی او این وی) کے ایک وفد نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی بین الاقوامی اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق کانگریس میں شرکت کی تھی اور آئندہ کانگریس ترکی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا۔اناتولیو خبررساں ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سائنسی تقریب ہے جس میں معلوما اور تجربات کے تبادلہ اور باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ کا موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :