محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کا معذور بچوں کوتعلیم و تربیت میں مدد کیلئے مشاورتی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 29 جولائی 2018 23:30

رحیم یارخان۔29جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کی طرف سے معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور ضروری سہولیات کی فراہمی میں مدد کیلئے ضلعی سطح پر مشاورتی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ان کمیٹیوں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، سماجی بھلائی کا جذبہ رکھنے والے مخیر افراد، مختلف شعبوں کے ماہرین اور تاجروں کو شریک کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق بہاولپورڈویژن کے اضلاع میں معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے چار نئے اداروں کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پی سی ون‘ بجٹ تخمینہ اور فراہمی کے بعد اگلے مالی سال سے یہ ادارے کام شروع کر دینگے۔

متعلقہ عنوان :