Live Updates

عمران خا ن نے کرپشن کے خلاف جنگ سے عوام کو نئی سوچ اور امید کی نئی کرن دکھائی،میجر(ر) طاہر صادق

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) عمران خا ن نے کرپشن کے خلاف لڑی جانے والی جنگ سے عوام کو نئی سوچ اور امید کی نئی کرن دکھائی۔عوام ماضی کے حکمرانوں سے مایوس ہوچکے تھے ۔عمران خان کی طرف سے کرپشن اور نواز لیگ کے خلاف کئی سالوں سے لڑی جانے والی جنگ سے عوام کا عمران خان پر اعتماد بڑھا جس وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ اِنتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

ہماری ترجیحات بالکل واضح ہیں جن میں تعلیم،روز گار،صحت کی سہولیات اور تعمیر وترقی سرفہرست ہے ان خیالات کا اِظہار پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے دوحلقوںاین اے 55/56سے کامیاب ہونے والے نومنتخب ایم این اے میجر(ر) طاہر صادق نے باہتر میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ماضی کے حکمرانوں سے بالکل مایوس اور نااُمید ہوچکے تھے اِس مایوسی اور نااُمیدی کے عالم میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ کئی سالوں سے کرپشن کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اور نواز لیگ کے خلاف ملنے والی کامیابیوں نے عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت پیدا کی اور عوام کا اعتماد عمران خان پر بڑھنے لگا۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور نواز لیگ سے مایوس اور بیزار ہوچکے تھے ایسے میں عمران خان نے عوام کو نئی سوچ اور شعور دیا اور یہی وجہ تھی کہ پاکستان تحریک اِنصاف نے ملک گھیر کامیابی حاصل کی۔ میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ اُن کی ترجیحات بالکل واضح ہیں جن میں تعلیم ،روزگار کی فراہمی ،صحت کی سہولیات اور علاقہ کی تعمیروترقی سرفہرست ہے جبکہ میگا پراجیکٹس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام،میڈیکل کالج،انجینئرنگ یونیورسٹی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ہم ان پر عملدرآمد کرینگے۔

اٹک سے قومی اسمبلی کی دو جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تبارک تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں جس ذات نے بہت بڑا کرم اور فضل کیا ہے اور اٹک کی عوام نے جس طرح پیار اور محبت کا اظہارکیا ہے میں اُن کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات