پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے پنجاب بھر میںشجرکاری کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

اتوار 29 جولائی 2018 23:40

بہاو ل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے پنجاب بھر میںشجرکاری کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریسکیو1122 تمام ریسکیو اسٹیشنز کے علاوہ مختلف اداروں بلخصوص محکمہ صحت، تعلیم، ریوینیو، انہار، میونسپل کمیٹی زراعت ، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں سے مل کر سرسبزو شاداب پنجاب کی مہم جاری رکھ رہی ہے ۔

اس کا اظہار خیال ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے گزشتہ روز شجرکاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو1122 کے ہر نوجوان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اور اہل وعیال کے نام سے نہ صرف ایک پودہ لگائیں بلکہ اس پودے کی مناسب دیکھ بھال بھی کریں۔درخت جہاں سبزہ اور چھائوںمہیا کرتے ہیں وہاں فضائی آلودگی بلخصوص سموگ کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اس کے علاوہ قدرتی آفات مثلاً سیلاب اور زمین کے کٹائو میں کمی لانے کا باعث بنتے ہیں اس کے علاوہ ماحول کو ٹھنڈا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھڑتی ہوئی آبادی ٹرانسپورٹ اور نئی بننے والی رہائشی سوسائٹی ، کالونیاں اور پلازہ کے بننے کی شرح میں درخت اور سبزہ بڑی تیزی سے ختم ہو رہا ہے جس کے باعث جنگلی حیات بڑی سرعت کے ساتھ ختم ہو رہی ہے نایاب پرندے اور دیگر حشرات الارض میں بھی کمی آرہی ہے پنجاب زرعی صوبہ ہونے کے باوجود ماحولیاتی تغیروتبدل کا شکار ہو سکتا ہے انہوں نے مزید بتایا کے ایک مکمل صحت مند درخت تقریبا 2ٹن اے سی کے برابر ٹھنڈک مہیا کرتا ہے انہوں نے تمام محمکہ جات پر زور دیا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی اس کاوش میں بھرپور تعاون کریں تا کہ قدرتی آفات میں کمی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :