محکمہ تعلیم کی بہتری کے لئے سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے،ڈاکٹر سارہ صفدر

پیر 30 جولائی 2018 13:35

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) نگران وزیر برائے ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹرسارہ صفدر نے کہاہے کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے ہی ملک وقوم کی ترقی کا انحصار وابسطہ ہے، تعلیم عام کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، محکمہ تعلیم ڈیرہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے محکمہ تعلیم ڈیرہ کے دفترکے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعلیم کی ڈی ای او (زنانہ)زیب النساء اورڈی ای او (مردانہ)شیر محمدو زیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔نگران وزیرتعلیم پروفیسر ڈاکٹرسارہ صفدر کوتحائف پیش کیے گئے ۔ محکمہ تعلیم(زنانہ)کی ڈی ای او زیب النساء اورشیر محمد وزیر نے وزیر کو خوش آمدیدکہااورڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرنے پر ان کاشکریہ اداکیا ۔ انہوںنے مہمان خصوصی کو محکمہ کی کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ وزیر تعلیم نے محکمہ تعلیم ڈیرہ کی کارکردگی کوسراہا ۔ ڈاکٹرسارہ صفدر نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور اساتذہ کرام کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :