ْ کوٹلی ‘ملک نظرمحمدخطیب جامع مسجددربارپناگ شریف کی نمازجنازہ پناگ شریف دربارمیں اداکی گئی

نمازجنازہ صاحبزادہ پیرسیدعارف حسین شاہ گیلانی نے پڑھائی۔نمازجنازہ کے بعدمرحوم کوان کے آبائی قبرستان سپردخاک کردیاگیا

پیر 30 جولائی 2018 14:34

کوٹلی/پناگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) ممتازسیاسی وسماجی شخصیت آزادکشمیرسردارسخی ولائت خان مرحوم کے بڑے صاحبزادے سابق سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموںکشمیرملک اکرم خان کے بڑے بھائی ،لیگی رہنماملک ساجدایڈووکیٹ کے حقیقی ماموں،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرسرکل گیائیںملک حبیب الرحمن کے والدگرامی ملک نظرمحمدخطیب جامع مسجددربارپناگ شریف کی نمازجنازہ پناگ شریف دربارمیںاداکردی گئی۔

نمازجنازہ میںممبراسمبلی ملک محمدنوازخان،سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان،سابق وزیرجاویداقبال بڈھانوی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،لیگی رہنماانجینئرسردارمعظم سرفراز،پی آراوٹووزیرمال سردارطاہرمحمودایڈووکیٹ،چوہدری وحید رضا ایڈووکیٹ،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسائیںسلطان احمد،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،صدرمسلم لیگ ن فتح پورتھکیالہ سردارمنیرحسین خان،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیرحنیف ملک،ملک ساجدایڈووکیٹ،سابق صدربارراجہ جاویداخترایڈووکیٹ ،سینئرقانون دان ملک محمدزراعت ایڈووکیٹ،قاضی ظہیرعباس تحصیل قاضی پنیولہ راولاکوٹ ،سابق امیدواراسمبلی ملک ظفر،راجہ رزاق ایڈووکیٹ،صدرمعلم ہائی سکول کریلہ مجہان سردارمحمداشرف،مولاناعبدالرزاق چشتی ،صدرمعلم چوہدری اخترآف گنواں،ٹیچرآرگنائزیشن کے رہنماچوہدری محمدبوستان آف دندلی،صاحبزادہ سائیں شہزاد آف دربارکجلانی،صاحبزادہ سائیںالطاف،صاحبزادہ سائیںعباس آف دربارکھلی شریف کالاڈب،صاحبزادہ پیرتنویربخاری آف دندلی کے علاوہ سیاسی ،سماجی،مذہبی رہنمائوں کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء جنازہ نے نمازجنازہ سے قبل مرحوم مذہبی شخصیت کوزبردست الفاظ میںجملہ خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم حاجی ملک نظرمحمدخان ایک مذہبی اورشعبہ تعلیم میںگرانقدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات تھے آپ نے حضرت باباپیرحیدرشاہ قلندرکے حکم کی روشنی میں1959میںپناگ شریف مسجدکی امامت شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پورے گائوںمیںگھرگھرجاکردینی اوردنیاوی تعلیم کااہتمام کیاپیرسیدسرورحسین شاہ گیلانی آف پناگ شریف،پیرعلائوالدین صدیقی ؒ آف دربارعالیہ نیریاںشریف اورباجی میاںمحمدقاسم آف ریاںشریف کے ساتھ مل کرخطہ میںنظام نفاذمصطفی ﷺ کے نفاذکی تحریک کاآغازکیاآپ ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے میلاالنبی ﷺ کی مرکزی تقریبات کے جلوس کی قیادت میںہمیشہ پیش پیش رہتے آپ غیرشروعی رسومات کے سخت خلاف تھے آپ نے اپنی ساری زندگی میںکوئی نمازقضانہیںکی اوررمضان المبارک کے آخری عشرہ میںعرصہ56سال سے باقاعدگی سے اعتکاف کرتے چلے آرہے تھے آپ کی نمازجنازہ میںپورے آزادکشمیروپاکستان سے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروںاحباب نے شرکت کی۔

نمازجنازہ صاحبزادہ پیرسیدعارف حسین شاہ گیلانی نے پڑھائی۔نمازجنازہ کے بعدمرحوم کوان کے آبائی قبرستان سپردخاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :