پیرو، بدعنوانی کے الزام میں گرفتاریاں

پیر 30 جولائی 2018 14:38

لیما۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) پیرو میں پولیس نے چھاپہ مار کر 11 تاجروں، وکلاء اور اعلی ٰعہدوں پر فائز سرکاری افسراں کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان ایک ایسی جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان تھے۔جو عدالتی نظام میں سر گرم تھی۔ اس گینگ کی سربراہی ایک سابق جج کر رہے تھے، جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جج پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت اور دیگر فوائد کے بدلے مجرمان کو فیصلوں میں چھوٹ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :