حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں کو مضبوط کریں،غلام محمد

پیر 30 جولائی 2018 14:48

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں کو مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے مختلف اہم اداروں میں اپنا انڈومنٹ فنڈز قائم کیا ہے تاکہ ادارے ضرورت کے وقت فوری عوام کی مدد کرسکیں ،گلگت بلتستان کا علاقہ پہاڑی علاقہ ہے یہاں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ اکثر رہتا ہے اس لیے عوام کو فوری ریلف دینے کے جی بی ڈی ایم اے انڈومنٹ فنڈز قائم کیا ہے اب تک پچاس کروڑ روپے سے انڈومنٹ فنڈز قائم ہوا ہے اور اس رقم کو آئندہ سال تک ایک ارب تک بڑھایا جائے گا جس کے بعد کسی بھی قدرتی آفت کے دوران ادارہ کوفوری ریلف دینے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح محکمہ صحت اورتعلیم میں بھی انڈومنٹ فنڈز قائم کیا گیا ہے اور اب تک محکمہ صحت میں 65کروڑ جبکہ تعلیم میں 50کروڑ کی رقم جمع ہوئی ہے تاکہ کسی بھی ضرورت کے موقع پر فوری انصاف مل سکیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام اداروں میں اپنا انڈومنٹ فنڈز قائم ہو،اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور عوام کی بہتر خدمت کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :