پیرو میں چھاپے،کرپشن الزامات میں تاجروں سمیت11سرکاری عہدیدارگرفتار

گرفتار شدگان ایک ایسی جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان تھے، جو عدالتی نظام میں سر گرم تھی،وزارت داخلہ

پیر 30 جولائی 2018 15:00

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ تاجروں، وکلاء اور اعلی ٰعہدوں پر فائز سرکاری افسراں کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملکی وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتار شدگان ایک ایسی جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان تھے، جو عدالتی نظام میں سر گرم تھی۔ اس گینگ کی سربراہی ایک سابق جج کر رہے تھے، جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جج پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت اور دیگر فوائد کے بدلے مجرمان کو فیصلوں میں چھوٹ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :