کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 30 جولائی 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 11ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 7جواریوں کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 20ہزار سے زائد کی رقم اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان ملا ہے۔

(جاری ہے)

نیپئر کے علاقے سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان علی رضا اور کامران کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 3موبال فونز اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدہوئی ہے۔اورنگی ٹائون میں پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان شاہجہان اور جمال کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :