Live Updates

چوہدری نثار نےووٹ کی یقین دہانی کروادی،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

ن لیگ اور پی ٹی آئی میں پنجاب پرراج کیلئے جوڑ توڑ جاری،ن لیگ کو13 آزاد ارکان کی حمایت حاصل، خلائی مخلو ق سے بچانے کیلئے آزاد امیدواروں کے نام نہیں بتا سکتے،سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جولائی 2018 15:34

چوہدری نثار نےووٹ کی یقین دہانی کروادی،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں پنجاب پرراج کرنے کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ خاں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء چوہدری نثار علی خان نے وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی،ن لیگ کو13آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مزید 4ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ جس کے ساتھ مسلم لیگ ن کے پاس آزاد ارکان کی تعداد 13ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے 148ارکان کی ضرورت ہوگی۔ تاہم مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں 129نشستیں جیت رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس کے مدمقابل پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کرنے والی تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 122نشستیں حاصل کررکھی ہیں۔

تاہم پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس وقت ارکان کی تعداد 131ہوگئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس حکومت سازی کیلئے نمبر ز پوے ہیں تاہم وقت سے پہلے آزاد ارکان کے بارے میں نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلو ق سے بچانے کیلئے آزاد امیدواروں کے نام نہیں بتا سکتے۔

تاہم جلد آزاد امیدواروں کے ناموں ا علان کیا جائے گا۔واضح رہے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 148ارکان چاہئیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اسی طرح وفاق میں اپوزیشن بنانے اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار ایازا صادق نے سید خورشید شاہ سے بھی بات کی۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کےعمل کاآغازجلد کردے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات