عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے،ڈاکٹرسیدہ نفیسہ جیلانی

پیر 30 جولائی 2018 15:40

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات و نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاہے کہ انہیں عوام نے ان کی توقع سے زیادہ محبت کا اظہار اپنے ووٹ کے ذریعے کرکے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔سیاسی مخالفین اب انتخابات کے بعد اپنی سیاسی محلوں میں چھپ کرپیپلز پارٹی کے خلاف میڈیا ٹرائلز کے ذریعے اپنی سیاسی ساکھ بحال رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے انتخابات سے قبل ہی کہاتھاکہانتخابات کے بعد جی ڈی اے ٹی ڈی اے میں تبدیل ہوجائے گی ۔کوٹ ڈیجی کے نواحی گائوںسونو گوپانگ گوٹھ میں عبدالرزاق گوپانگ کی جانب سے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاہے کہ عوام کی محبت کے کی بدولت انہیں کامیابی ملی ہے ووٹروں نے انہیں جس مینڈت سے نوازا ہے وہ بھی انہیں اسی طرح بے روزگاری اور بنیادی مسائل سمیت دیگر وسائل سے مالا مال کردیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عبدالرزاق گوپانگ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر کامیابی سے ہمکنار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی محترمہ عنایت بی بی کی قیادت میں ملنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی پاسبانی کرتے ہوئے انہیں گھروں میں ہنر اور روزگار کے دروازے کھولے دیہی خواتین میں زمینوں کی تقسیم ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ مالی مدد کی فراہمی کو شفاف بنایا۔

زیر تعلیم بچیوں کو وظیفہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسی طرحیونیورسٹی تا اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کو اسکالر شپ کی مد میں انہیں اعلی تعلیم کے حصول میں مدد کی جارہی ہے آئندہ بھی مزید عوام کے روشن مستقبل کے منصوبے ہیں۔