ویتنام باراتیوں کی کوچ اور ٹرک میں تصادم دولہے سمیت 13افراد ہلاک چار زخمی

پیر 30 جولائی 2018 16:37

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) ویتنام میں بارائیوں کی ایک کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دولہے سمیت تیرہ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سترہ افراد پر مشتمل کوچ دولہے سمیت باراتیوں کو صوبہ کو انگ تائی سے صوبہ بینح دینح جارہی تھی جو کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں دولہے سمیت دس افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین ہسپتال جاکر دم توڑ گئے دیگر چار ہسپتال میں زیر علاج ہیں حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :