Live Updates

بنوں :عوامی نیشنل پارٹی کا دھاندلی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

دو بارہ از سر نو شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا

پیر 30 جولائی 2018 16:49

بنوں :عوامی نیشنل پارٹی کا دھاندلی کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی بنوں نے حالیہ عام انتخابات کو مسترد کر تے ہوئے دھاندلی زدہ قرار دے دیا مرکزی قائدین کی کال پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دو بارہ از سر نو شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان ، شاہ قیاز با چہ ایڈووکیٹ ، حاجی عبدالمتین خان ، اے این پی شمالی وزیرستان کے سابق صدر نثار علی خان ، این وائی او کے حکمت پختون ، انور با چہ، پی ایس ایف کے صوبائی نائب صدر عبدالصمد خان و دیگر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مخصوص جماعت کو برسر اقتدار لانے اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے ملکی وقار کو داؤ پر لگا دیا گیا جب ایسا کرانا تھا تو انتخابات کرانے کی کیا ضرورت تھی انتخابات میں جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کیونکہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے متنازع الیکشن اور مشکوک نتائج والی حکومت نہیں چل سکے گی جہاں کہیں بھی دو بارہ گنتی کی جا رہی ہے تو ٹی آ ئی کی جیتی ہوئی سیٹ شکست میں تبدیل ہو تی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سازش کے تحت شکست دی جارہی ہے 2013 میں بھی ہمیں تھرڈ ایمپائر کے ذریعے شکست دی تھی لیکن اب تو تمام پشتون رہنماؤں کو شکست دلوائی گئی حالیہ انتخابات میں نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر ڈیوٹی پرماموردیگرنے ملکر ہماری مینڈیٹ کو چرایا اورالف ب سے ناواقف اُمیدواروں کو اسمبلیوں میں بیٹھا یا جوکہ مارشل لاء کی مانند ہے مظاہرین نے دو بار ہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ از سر نو صاف شفاف انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات