جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز کل سے ہوگا

درس نظامی ،تجویدوقرأت سمیت مختلف16تعلیمی شعبہ جات میں داخلے ہونگے‘ترجمان

پیر 30 جولائی 2018 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے شعبہ خواتین کے زیر انتظام جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میںسالانہ نئے تعلیمی سیشن2018-19 کیلئے داخلوں کاآغاز کل (منگل )سے ہوگا،امسال درس نظامی(عالم کورس)تجوید وقرأت،لسانیات،کمپیوٹرسائنسز،مقالہ نویسی ، نعت خوانی اورشعبہ علوم عصریہ ،کڑائی سلائی،امور خانہ سمیت مختلف16شعبہ جات میں داخلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق طالبات کے تعلیمی اخراجات کیساتھ ساتھ اعلیٰ رہائش ،معیاری کھانا، طبی سہولیات اوردیگر بنیادی ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جائیں گی۔جامعہ سراجیہ نعیمیہ میںطالبات کے داخلہ کیلئے خواہشمند والدین صبح8سے لیکر شام6بجے تک (0423-6822844 ) پرمعلومات کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے کے خواہش مند بچیوں کے والدین آج سے داخلہ فارم مرکزی دفترجامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ سے حاصل کرسکتے ہیں۔یادرہے کہ ادارے میںداخلے کیلئے طالبہ کامیٹرک پاس ہوناشرط ہے طالبات کو درس نظامی کی تعلیم کیساتھ ایف اے،بی اے اورایم اے کی تعلیم بھی لازمی دی جاتی ہے ، کھاناپکانے کے طریقے ،کڑھائی سلائی کی ٹریننگ کابھی انتظام موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :