مکئی کی پیداوار کا انحصارکھادو پانی کے بہتر استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر ہے،زرعی ماہرین

پیر 30 جولائی 2018 16:52

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) ز ر عی ماہرین نے مکئی کے کا شت کار و ں کو ہدا یت کی ہے کہ و ہ فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کا برو قت تدار ک کریں، موسمی مکئی خریف کی اہم غلہ دا ر جنس ہے ترقی دا د ہ دوغلی اقسام کی کا شت کی وجہ سے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوا ہے، مکئی کی پیداوار کا انحصار مختلف عوامل کھادو ں اور پانی کا بہترین استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر ہے، جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مکئی کی پیداوار 20تا 45 فیصد کم ہوجاتی ہے کا شت کا ر موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40 تا 45 دن بعد تک کھیت کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طور پرپا ک رکھیں تا کہ مکئی کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے، اگر جڑی بوٹیوں کا بروقت تدار ک نہ کیا جا ئے تو یہ روشنی خورا ک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں اور یہ مکئی کے پودوں کی نسبت2 سے 3 گنا ان کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، علاوہ ازیں جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑے اور بیماریوں کے میزبا ن پودوں کے طور پر بھی کام کرتی ہیں ،مکئی کی فصل میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوںمیں باتھو، کرونڈ ،جنگلی پالک ،چولائی، اٹ سٹ زیاد ہ اہم ہیں جبکہ نو کیلے پتوں والی جڑی بوٹیوںمیں ڈیلہ، کھبل گھاس، دمبی گھاس اور بانسی شامل ہیں ،کھیلیوں اور وٹوںپر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹی کی تلفی میں خاطر خوا ہ مددملتی ہے کیونکہ وٹوںپر کاشتہ جڑی بوٹیاں کیمیائی زہروں کے استعمال سے باآسانی تلف کی جاسکتی ہیں، کا شت کار مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں استعمال ہونے والی کیمیائی زہروں کے انتخاب کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ سے مشاورت کریں۔

متعلقہ عنوان :