ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان قتل

پیر 30 جولائی 2018 16:54

سرگودھا۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان کوقتل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق جھاوریاں کے نواحی گائوں کو ٹ اللہ بخش کاشمشیر اپنے دوست مبشر کے ہمراہ خواجہ آباد سے اپنے گائوں کو ٹ اللہ بخش جارہاتھاکہ خواجہ آباد کے قریب نالہ پر تین ڈاکوئوں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر شمشیر اورمبشر کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے شمشیر کو قتل کردیا جبکہ اسکا ساتھی محفوظ رہا، پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :