Live Updates

خواجہ سہیل منصور کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع

پیر 30 جولائی 2018 17:02

خواجہ سہیل منصور کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار خواجہ سہیل منصور نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست جمع کرا دی۔سہیل منصور کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سے اس حلقے میں شکست ہوئی ہے۔خواجہ سہیل منصور نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239پر دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

این اے 239 پر خواجہ سہیل منصور کو پی ٹی آئی کے امیدوار سے 366 ووٹوں سے شکست ہوئی جبکہ اس حلقے میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 3281 ہے۔اس سے قبل ریٹرننگ افسر این اے 239 پر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرچکے ہیں۔ادھر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو سوچنا ہوگا کہ عوام کی تائید کے بغیرکیسے حکومت کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں ووٹ چرایا گیا ہے وہاں ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات