خانیوال،سیاسی وانتخابی رنجش مخالفین پر پٹرول پھینک کر آگے لگانے کی کوشش ناکام

پیر 30 جولائی 2018 17:10

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) سیاسی وانتخابی رنجش مخالفین پر پٹرول پھینک کر آگے لگانے کی کوشش ناکام۔تفصیل کے مطابق 84/10Rکے رہائشی چوہدری مہتا ب یوسف الیکشن والے دن اپنے گھر کے سامنے غضنفر عزیز، چوہدری آفتاب ،زین آفتاب ودیگرکیساتھ بیٹھے تھے کہ اچا نک اسی گائوںکا رہا ئشی افتخار اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار آیا اورآتے ہی پٹرول کین سے ان پر پٹرول پھینکا ماچس جلاکر آگ لگا نے کی کوشش کی موقع پر پکڑے جانے کے خوف سے بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے تاحال گرفتاری عمل میںنہیںآئی۔چوہدری مہتا ب یو سف نے بتایاکہ ملزم سے سیاسی رنجش ہے جس بناپر اس نے یہ اقدام کیاہے۔علاقے کے عوامی سماجی حلقوںنے ملزم کی فوری گرفتاری کامطا لبہ کیا۔