ڈیر ہ اسماعیل خان،ایس ایچ او پنیالہ منہاج سکندربلوچ کاسید آباد ، خانی موڑ سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن

ایک کلاشنکوف،دوبندوق ، دوکارتوس سمیت بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد،7ملزمان گرفتار

پیر 30 جولائی 2018 17:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) ایس ایچ او پنیالہ منہاج سکندربلوچ نے سید آباد ، خانی موڑ سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف،دوبندوق ، دوکارتوس سمیت بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمدکرکے 7ملزمان کوحوالات کی سیرکرادی ، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنیالہ منہاج سکندربلوچ نے سیدآباد اورخانی موڑ سمیت دیگرعلاقوںمیں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 7ملزمان گرفتارکرکے ان سے 1 کلاشنکوف ایس ایم جی، 2 بندوق 12 بور، 2 پسٹل 30 بور، مختلف اقسام کے درجنوں کارتوس اور 300 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :