چکوال ،کلر کہار پولیس نے بکری چوروں سے مزید چار بکریاں برآمدکرلیں

پیر 30 جولائی 2018 17:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) کلر کہار پولیس نے بکری چوروں سے مزید چار بکریاں برآمد کرلیں۔ غلام عباس ولد اولیاء خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دو بکریاں او رایک بکرا ملزمان ابو بکر ولد محمد علی ساکن تلہ گنگ اور شوکت حسین ولد محمدرشید ساکن ڈیرا اسماعیل خان نے چوری کی ہیں جبکہ امیر افضل ولد میاں محمد ساکن تلہ گنگ نے بھی مذکورہ دونوں ملزمان پر اپنا ایک بکرا چوری ہونے کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کے کلر کہار پولیس نے بکری چوروں کا یہ گینگ گرفتار کرکے پہلے ہی دس بکریاں اور بکرے برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :