Live Updates

نواز شریف قوم کیلئے نہیں ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں جیل گئی:خرم نواز گنڈاپور

عوام کی خدمت کرنے والے کے پی کے میں جیت گئے ،ڈرامے کرنے والے پنجاب میں ہار گئے بہت جلد شریف جونیئر بھی ماڈل ٹائون قتل عام اور56 کمپنیوں کی کرپشن پر جیل جائیں گے

پیر 30 جولائی 2018 18:13

نواز شریف قوم کیلئے نہیں ناجائز اثاثے بنانے کے جرم میں جیل گئی:خرم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کیلئے نہیں ناجائز اثاثے رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر جیل گئے، شہباز شریف کا قوم کی خاطر جیل جانے کا بیان مضحکہ خیز اور مجرمانہ سوچ کا مظہر ہے،بہت جلد 56 کمپنیوں کی کرپشن اور 14 شہریوں کو قتل کرنے کے جرم میں شریف جونیئر بھی اڈیالہ میں بند ہو گا، جنہوں نے کے پی کے میں عوام کی خدمت کی وہ جیت گئے اور پنجاب میں ڈرامے کرنے والے سادہ اکثریت حاصل کرنے میں بھی ناکام ہو گئے، شریف برادران خاطر جمع رکھیں، ابھی سانحہ ماڈل ٹائون کا فیصلہ آنا باقی ہے، عہدیدار کارکن عوامی تحریک کی تنظیم نو پر کام تیز کر دیں،وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے گفتگو کررہے تھے، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کل تک شدید گرمی میں فوج عدلیہ کے خلاف شہر شہر جلسے کر کے اپنے حق میں شیر شیر کے نعرے لگوانے اور عوام کو بغاوت پر اکسانے والے نواز شریف کو جیل میں ایک ماہ بھی نہیں گزرا کہ علالت کی خبریں آگئیں، قانون کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ قومی لٹیرے کو صرف وہی سہولتیں دی جائیں جن کی اجازت جیل مینوئل دیتا ہے، ہمارے علم میں ہے اس وقت شریف خاندان کے مجرمین کو جیل کے اندر بھی خصوصی پروٹوکول حاصل ہے جو دوہرا معیار ہے، قوم اس دوہرے معیار کا خاتمہ چاہتی ہے،سب سے یکساں سلوک ہی تبدیلی اور انقلاب ہے ، معمولی جرائم میں ملوث قیدی بدترین زندگی گزاررہے ہیں جبکہ اربوں کے غبن میں جیل جانے والا ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ قید کاٹ رہا ہے، یہ دوہرا معیار ختم ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک سانپ ہے اسے جب بھی موقع ملا یہ قومی سلامتی کو ڈسے گا اور عمران خان جان لیں پارلیمنٹ میں انکے مقابل اپوزیشن نہیں لیگی مافیا ہو گا۔

(جاری ہے)

قومی اداروں کے ذریعے بے رحم احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی نئی حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات