این اے 89 کی دوبارہ گنتی ،مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن شاہ نواز 2300 ووٹوں کی برتری سے کا میاب قرار

پیر 30 جولائی 2018 18:20

حیدرآبادٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن شاہ نواز 2300 ووٹوں کی برتری سیکامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق دوبارہ گنتی اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔جس میں مسلم لیگ کے محسن شاہ نواز 116275ووٹ لیکر کامیاب اور پی ٹی ائی کے ا میدوار اسامہ غیاث 113975 ووٹ دوسرے نمبر پر رھے۔ضلع کی پانچوں سیٹوں پر مسلم لیگ کے امیدوار ایم این ایز منتخب ہوئے۔