چوری کے بعد پچھتاوا۔ چور نے معافی نامے کے ساتھ ساری رقم واپس کر دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 جولائی 2018 19:18

چوری کے بعد پچھتاوا۔ چور نے معافی نامے کے ساتھ ساری رقم واپس کر دی

آرکنساس کی ایک خاتون کے پرس   سےچوری کی ہوئی نقدی پولیس کو چور کی طرف سے ایک معذرتی خط کے ساتھ واپس مل گئی۔
سوسن میکناب نے بتایا کہ اس کا پرس کلنٹن میں واقع  والمارٹ سٹور  پر پڑا رہ گیا تھا۔ اس پرس میں  160 ڈالر موجود تھے اور جب وہ تھوڑی دیر بعد لوٹی توپرس مل  گیا لیکن اس میں پڑی رقم غائب تھی ۔ اس نے سٹی پولیس کے پاس جا کر اس چوری کی رپورٹ درج کرائی۔


اس کا کہنا تھا کہ بدھ کی صبح  اسے بہت حیرت ہوئی جب پولیس نے یہ کہہ کر اسے اسٹیشن  بلایا کہ کوئی شخص لفافے میں 160 ڈالر اور ایک تحریری پیغام چھوڑ گیا  ہے۔ اس تحریر کے الفاظ یہ تھے:
"اس خاتون کے نام جس نے والمارٹ پر اپنا  پرس چھوڑ دیا تھا۔۔۔۔ برائے مہربانی مجھے معاف فرما دیجیے کیونکہ میں ہمیشہ ایماندار  رہنے کی کوشش کرتی ہوں اور اس دن بدقسمتی سے میں ایسا کرنے میں بری طرح  ناکام رہی۔

(جاری ہے)

"
پولیس نے بتایا کہ جو خاتون یہ لفافہ چھوڑ گئی تھی اس نے اپنا نام نہیں بتایا تھا۔
میکناب  کا کہنا تھا کہ رقم واپس کرنے والی خاتون کے ارادے کی تبدیلی نے اسے بہت متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی رقم دوسروں کی مدد کے لیے خرچ  کیا کرے گی ۔
پنسلوانیا کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جولائی کے آغاز میں اسی سے ملتا جلتا واقعہ بتایا،  جس میں ڈیپارٹمنٹ کو ایک لفافے میں  44 سال پہلے کا پارکنگ ٹکٹ وصول ہوا تھا۔لفافے  معذرتی خط کے ساتھ پارکنگ ٹکٹ کی ادائیگی نہ کرنے والے شخص کی طرف سے 5 ڈالر جرمانے کی رقم بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :