لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،4روپوش و مفرور ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 30 جولائی 2018 19:42

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،4روپوش و مفرور ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4 روپوش و مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بقاپور پولیس نے قتل کیس میں مطلوب ملزم ضمیر ڈاہانی کو اسلحہ سمیت، دڑی پولیس نے باقرانی روڈ سے روپوش ملزم بابر جتوئی کو، رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم اسرار جلبانی کو جبکہ عاقل پولیس نے مطلوب ملزم دیدار بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :