اسلام آباد،وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں، تین منشیات فروشوںسمیت 07ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 30 جولائی 2018 19:49

اسلام آباد،وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوںسمیت 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 130گر ام چرس ، 60گر ام ہیر وئن اوراسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ایس ایس پی اسلام آ بادنے کہا ہے کہ تما م ایس ایچ اوز، جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر ارشاد علی معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ آ بپا رہ چوک سے ملزمہ بس گلا بی بی سے 1کلو 10گر ام چر س بر آمد کرلی، تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی محمد اکر م نے ملزم حسین کو چوری کی واردات میں گرفتار کر لیا، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے قتل کے مقدمہ میں ملوث گرفتار ملزم صفدر زمان کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ 3روند بر آمد کرلیے، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم کر یم خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر منصور احمد نے دو ملزمان احسن عبا س اور نو ید علی سے 1کلو 120گر ام چرس اور 60گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،جبکہ غیر قا نو نی اور غیر محفوظ طریقے سے ڈیزل اور مٹی کا تیل فروخت کر نے پر ملزم عامر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ، ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میںلا ئی جا ئیں ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم غفلت یا لا پر وائی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔