کے ایم سی اورایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اشترا ک عمل سے کرا چی کو خو بصو ر ت بنا ئیں،چیف سیکریٹری سندھ

مخصو ص کو ٹے پر ملا زمتو ں کی فرا ہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،با ئیو میٹرک نظا م مستحکم کیا جا ئے ،سیکریٹریز کمیٹی کے اجلا س سے خطا ب

پیر 30 جولائی 2018 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹا ئر ڈ اعظم سلیما ن خا ن صو با ئی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ سر کا ر ی ملازمتو ں میں مخصو ص کو ٹو ں یعنی متو فین ،خوا تین ،معذو رین اور اقلیتو ں کے کو ٹے پر قوا عد و ضوابط کے تحت عملدرآمد یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے اس سلسلے میں با قا عدگی سے ما ہا نہ رپو ر ٹس پیش کر نے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

وہ پیر کی صبح اپنے دفتر میں سیکریٹریز کمیٹی کے اجلا س کی صدا رت کر رہے تھے ۔جس میں چیئرمین منصو بہ بندی و تر قیا ت محمد وسیم ،سینئر ممبر بو ر ڈ آف ریونیو ڈاکٹر اقبا ل حسین درا نی ،ایڈیشنل چیف سیکر یٹری جنگلا ت و جنگلی حیا ت سہیل اکبر شاہ دیگر ایڈیشنل چیف سیکریٹریز صو با ئی سیکریٹری ڈویژ نل کمشنر اور کے ایم سی ،KW&SBاور سندھ سو لڈ ویسٹ مینجمنٹ بو ر ڈ کے سر برا ہو ں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں مختلف امو ر بشمو ل عدا لتو ں میں زیر سماعت مقد ما ت کی صو ر ت حا ل کا جا ئزہ لیا گیا ۔صحت و صفا ئی تھر کو ل اتھا ر ٹی ،کرا چی فشریز ہا ر بر اتھا ر ٹی ،قیمتی و پر تعیش گا ڑیو ں کے معاملا ت ،دو ہری شہریت ،متعلقہ کمپنیز کے تنخوا ہو ں کے پیکج ،تر قیا تی منصو بو ں ،ذوالفقا ر آبا د ڈیو لپمنٹ اتھا ر ٹی ،صحت و تعلیم و بلد یا ت سے متعلقہ مسائل ،سر کا ر ی ادا رو ں کی عما را ت کی زبو ں حا لی اور دیگر امو ر پر بھی با ت چیت ہو ئی ۔

اس مو قع پر چیف سیکریٹری سندھ نے تما م صو با ئی محکمو ں،کمشنرو ں اور دیگر افسرا ن و ملا زمین کی عام انتخا با ت میں کا ر کر دگی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔چیف سیکریٹری نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ڈاکٹر سید سیف الرحما ن کو ہدایت کی کہ وہ کرا چی کی خو بصو ر تی کیلئے SSWMBاور متعلقہ ادا رو ں کے تعا ون سے صفا ئی و ستھرا ئی کے خصو صی انتظا ما ت عمل میں لا ئیں گندے پا نی اور کی نکا سی کا نظا م بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ برساتی اور سیوریج نا لو ں کی صفا ئی کے بعد فضلے اور کچرے کے ڈھیر معقول طر ز پر ٹھکا نے لگا نے کی تا کید کی ۔

انہو ں نے صو بہ بھر میں سر کا ر ی عمارا ت کی زبو ں حا لی کا ذکر کیا اور ہدایت کی کہ تما م عما رتو ں کی مر مت و دیکھ بھا ل یقینی بنا ئی جا ئے ۔میجر ریٹا ئر ڈ اعظم سلیما ن خا ن نے کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی ادا رو ں میں مطلو بہ سہو لتو ں کی فرا ہمی عمل میں لا نے کیلئے سیکریٹری تعلیم اسکول کا لج کی مشا ور ت سے اقدا ما ت کریں ۔انہوں نے ہیو من ریسو رسز بڑ ھا نے کی غر ض سے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر با ئیو میٹرک نظا م مستحکم کر نے کی ضرورت پر زور دیا اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنا لو جی کو اقدا ما ت کی ہدایت کی ۔

انہو ں نے بلو چستا ن ہا ئو س کرا چی کی تزئین اور قدیم گاڑیو ں کے نیلا م کے سلسلے میں بھی ہدایا ت دیں اور تھر کو ل اتھا ر ٹی کے منصو بے کی ایک ویڈیو تیا ر کر نے اور ا سے ا گلی سما عت پر دکھانے کا بھی حکم دیا ۔چیئر مین پی اینڈ ڈی محمد وسیم آر ڈینیٹر واٹر کمیشن سیدآصف حیدر شاہ اور دیگر افسرا ن نے بھی خطا ب کیا ۔