ہنگوپولیس کی کارروائی ‘تین خطرناک اشتہاریوں سمیت 5افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 30 جولائی 2018 19:57

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) ہنگوپولیس کی کارروائی ‘تین خطرناک اشتہاریوں سمیت 5افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

ڈی پی اودفتر سے پیر کے روزجاری ہونیوالے پریس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سٹی اور تھانہ دوآبہ کی حدود میں ہنگو پولیس کو قتل اقدام قتل اور اغوائیگی میں مطلوب تین خطرناک اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے کی جرم میں 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول ،دو رائفل، 63مختلف بور کے کارتوس، تین چارجرز اور چرس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو پابند سلاسل کردیاگیا۔ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ عوام کی تحفظ اولین ترجیح ہے جبکہ ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔