’’جڑی بوٹی مکائو،پیداواربڑھائو‘‘

محکمہ زراعت کا اگست کے پہلے ہفتے جڑی بوٹی مار مہم چلانے کا اعلان

پیر 30 جولائی 2018 19:58

لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) واصف خورشیدسیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کے زیر اہتمام جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی کی اہمیت کے پیش نظر اگست کے پہلے ہفتے " جڑی بوٹی مکائو۔۔۔پیداوار بڑھائو" مہم منائی جائے گی۔اس مہم میں محکمہ زراعت پنجاب کا تمام عملہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے۔

اس مہم کے تحت گائوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جڑی بوٹیاں پیداوار میں کمی کا باعث بننے کے علاوہ کاشتکار کے پیداواری اخراجات میں بھی اضافہ کرتی ہیں اور غذائی اجزاء ، پانی ،روشنی کے حصول میں فصل کے پودوں سے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ضرر رساںکیڑے مکوڑوں کی پناہ گاہ کا کام سر انجام دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیوں کے نقصانات کی آگاہی کیلئے آج زراعت ہائوس میں ماسٹر ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو جڑی بوٹیوں کے تدارک بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس ورکشاپ میں شیر محمد شراوت ڈائریکٹر لاہور ڈویژن سمیت شعبہ زراعت توسیع کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرشرکاء کو بتایا گیا کہ بعض جڑی بوٹیاں انسان ،جانور،آبی حیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیںاور زہریلے کیمیائی مرکبات کا اخراج کرتی ہیں۔اسی لئے محکمہ زراعت پنجاب جڑی بوٹی مکائو مہم کے دوران سکولوں،کالجوں،دفاتر،سرکاری و نجی مقامات پر عوام کو آگاہی فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ ہر تحصیل اور ضلع کی سطح پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ عوام اس مہم میں محکمہ زراعت پنجاب کے شانہ بشانہ شریک ہوں گے اور اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔اس مہم کے دوران باغات،فصلات اور اردگرد کے ماحول کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے گا جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کاشتکار کی آمدن بڑھنے سے ملکی معیشت مستحکم ہو

متعلقہ عنوان :