کراچی ،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کے زیر صدارت روز اعلیٰ سطحی اجلاس

عام انتخابات کے دوران پٴْرامن سیکیورٹی انتظامات کرنے پر تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا

پیر 30 جولائی 2018 20:13

کراچی ،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کے زیر صدارت روز اعلیٰ سطحی ..
کر ا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے پیرکے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عام انتخابات کے دوران پٴْرامن سیکیورٹی انتظامات کرنے پر تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں تمام کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی پی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام متعلقہ صوبائی سیکریٹریز، تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز اور انٹیلی جینس ایجنسیوں کے صوبائی سربراہان نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ 2018 کے عام انتخابات کا انعقاد ایک بہت بڑا ٹاسک تھا مگر میں اپنے کابینہ اراکین اور ان کی ٹیم بشمول چیف سیکریٹری، رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ان کی ٹیمیں جوکہ دن رات کوشاں رہے اور اسے ممکن بنایا جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام کابینہ اراکین اور متعلقہ افسران کا اس ٹاسک کو حاصل کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ عام انتخابات پٴْرامن طریقے سے منعقد ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے کہا کہ 70 ہزار سے زائد پولنگ اسٹاف کی ٹرانسپورٹیشن اور ان کی ضروریات مثلاً فرنیچر،فنی تعاون اور دیگر سہولیات کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔اگر ہم ایک ٹیم کی صورت میں کام نہیں کرتے تو اسے حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سابق تجربہ کار بیوروکریٹ رہے ہیں جوکہ ہر ایک بات اور مسئلے کو بخوبی سمجھتے ہیں اور انہوں نے سرکاری مشینری کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھر پور تعاون کیا اور ہم نے یہ سب کچھ ایک مہینے کے اندر کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ وہ چیف سیکریٹری کی اسٹیبلشمنٹ ، آئی جی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ انتظامات کے حوالے سے قریبی رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوگیا اور آج اس بات کا کریڈٹ یہاں بیٹھے ہوئے تمام لوگوں اور ان کی ٹیموں کو جاتا ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم (رینجرز) کے تعاون کو بھی سراہا۔

آئی جی پولیس سندھ امجد جاوید سلیمی نے بھی ہر ایک کی باہمی کاوشوں کو سراہا اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی فورس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بر وقت مطلع کیا۔کابینہ اراکین نے وزیراعلیٰ سندھ کا اٴْن کی قیادت اور رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے صوبے کے بطور نگراں چیف ایگزیکٹیو اور ان کی ٹیم نے غیر جانبدارانہ کردار ادا کیا۔