راولپنڈی ، ایس ایس پی محمد بن اشرف کا ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات

پیر 30 جولائی 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہرائوں پر ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی قوانین پرموثر انداز سے عمل درآمد کرواتے ہوئے شہر میںٹریفک روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے انسپکٹر اپنے سیکٹر میں اپنی پوزیشن رش والے پوائنٹس پر رکھیں بیٹ انچارج موٹر سائیکل پر موونگ پوزیشن میں رہ کر غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں ڈی ایس پی اپنے سرکل کی مربوط چیکنگ کریں اور سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو شاہراہوں پر مکمل ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹریفک روانی میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور وں، غلط پارکنگ، خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور سپیڈنگ ، کم عمر ڈرائیورز،گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپرز کا استعمال ، اپلائیڈ فار ، بغیر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ، روٹ پورا نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔