وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

پیر 30 جولائی 2018 20:54

لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پیر کے روز یونیورسٹی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دوران یونیورسٹی کے دونوں کیمپسسز میں ایک ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر طلبہ ، سٹاف اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک بڑے خطرے کی شکل اختیار کرتاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

درخت ماحول کو بہتر بنانے اور ہیٹ ویوز کو روکنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم بڑی تعداد میں درخت لگا کو گلوبل وارمنگ کے خطرے سے بچ سکتے ہیں، انھوں نے طلبہ اور سٹاف کی جانب سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پودا لگانے والا ہر شخص 8ہفتے تک اس کی حفاظت بھی کرے تاکہ وہ پودا اپنی جڑ پکڑ لے اور مکمل درخت بن سکے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے بھی درخت لگا کرشجر کاری مہم میں شرکت کی۔ تقریب میںرجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر کے علاوہ طلبہ اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :