افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں خودکش کار بم دھماکہ ، مقامی افغان رہنما اور اٴْولسی جرگہ کے اٴْمیدوار تین محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے

پیر 30 جولائی 2018 21:37

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں خودکش کار بم دھماکہ میں مقامی افغان رہنما اور اٴْولسی جرگہ (پارلیمنٹ) کے اٴْمیدوار اپنے تین محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے صوبائی ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ پیر کے روز افغان مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع رودات میں بعداز سہ پہر ہوا جس کے نتیجے میں ضلع کوٹ کے معروف مقامی رہنما اور افغان پارلیمنٹ (اٴْولسی جرگہ ) کے اٴْمیدوار حاجی حیات خان اپنے تین محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ فوری طورپر کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔