ملتان،ہم سب کومل کررویوں میں تبدیلی لاناہوگی ،پروفیسرمحمدا عظم

پیر 30 جولائی 2018 21:52

ملتان۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) خودی آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ’’ذہنی سکون ‘‘’’Reprogramy your Brain‘‘کے موضوع پرخصوصی تقریب مقامی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدارت ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹرحیات اعوان نے کی ۔مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد اعظم تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد اعظم نے کہاکہ خودی آرگنائزیشن ذہنی سکون کیلئے کام کررہی ہے۔

ذہن میں سے ہرطرح کے انتشار کونکالناہوگا۔انہوںنے مزید کہاکہ اس طرح کے پروگرام معاشرتی رویوں میں تبدیلی کے لئے اہم کردار اداکرتے ہیں ۔معاشرے میں بہتری کی جانب بڑھنے کیلئے پہلے خودکوتیار کرناہوتاہے ۔پھرکسی کے کام آتے ہیں ۔اس موقع پرماہرنفسیات ڈاکٹررافیعہ ،ڈاکٹرزہرہ بشیر ،شہزاد نعمان ،ڈاکٹر قرة العین ،محمدجمال سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :