کوئٹہ، دو قبائل میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق 6 زخمی

پیر 30 جولائی 2018 22:32

کوئٹہ، دو قبائل میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق 6 زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ افراد6 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون باغ بروری میں دو قبائل کے ما بین مسلح تصادم ہوا دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آتشی اسلحہ سے حملے کئے گئے جس کے نتیجے میںحاجی عبداللہ اور کالا خان موقع پر جاں بحق جبکہ عطاء اللہ ، ولی جان، حاجی غفور، عنایت اللہ اور خوشدل زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے خوشدل خان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تصادم سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی بروری پولیس کر رہی ہے۔