صومالیہ اور اریٹیریا کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی

پیر 30 جولائی 2018 22:32

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) صومالیہ اور اریٹیریا کے صٴْدور نے ایک طویل دشمنی کے بعد پیر کے روز سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ صومالی صدر محمد عبداللہ محمد اریٹیریا کے دارالحکومت اسمارا کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

اریٹیریا کے صدر ایسیاس اًفویرکی نے معاہدے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اپنے سفیروں کا تبادلہ بھی کریں گے۔ یہ اقدام ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان دو عشروں سے جاری تنازعے کے خاتمے کے حالیہ اعلان کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :