مون سون بارشیں، شمال مشرقی بھارت میں کم سے کم80 افراد ہلاک

پیر 30 جولائی 2018 22:32

مون سون بارشیں، شمال مشرقی بھارت میں کم سے کم80 افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) شمال مشرقی بھارت میں حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں حالیہ کچھ دنوں میں کم سے کم80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اتر پردیش میں آفات کے انتظامی اٴْمور کے سربراہ سنجے کمار کا کہنا ہے کہ یہ اسّی افراد طوفانی بارشوں میں گھر گرنے یا دیواریں شکستہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئے۔ بھارت میں مئی کے ماہ سے اب تک مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے قریب ساڑھے پانچ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک ملین سے زائد شہری ان بارشوں سے کسی نہ کسی طور متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :