پیرو: بدعنوانی کے الزام میں گرفتاریاں

پیر 30 جولائی 2018 22:32

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ تاجروں، وکلائ اور اعلی ٰعہدوں پر فائز سرکاری افسراں کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گرفتار شدگان ایک ایسی جرائم پیشہ تنظیم کے ارکان تھے، جو عدالتی نظام میں سر گرم تھی۔ اس گینگ کی سربراہی ایک سابق جج کر رہے تھے، جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جج پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت اور دیگر فوائد کے بدلے مجرمان کو فیصلوں میں چھوٹ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :