صوبے میںحکمرانی کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، دوست محمدخان
نگران صوبائی حکومت صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کیلئے اُصولی گائیڈ لائنز چھوڑ کر جانا چاہتی ہے پشاور میں برن سنٹر کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل اشد ضرورت ہے تاکہ متاثرین کو علاج کی سہولت دی جا سکے،نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا
پیر 30 جولائی 2018 22:36
(جاری ہے)
عوامی مفاد بہر صورت ترجیح ہونی چاہیئے اور ہر شخص کو اس کا خیال رکھنا چاہیئے ۔
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اجلا س کی صدارت کر رہے تھے ۔ نگران صوبائی وزراء عبدالروف خٹک، اکبر جان مروت، ڈاکٹر دائود ،متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ نگران وزیراعلیٰ نے آبادی میں اضافے کی تیز رفتار شرح کو منظم طریقے سے قابو کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ تعلیم، آگاہی کی سطح بلند کرنے اور خصوصی تربیت کے ذریعے یہ مقصد پورا ہو سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے پالیسی سازوں اور پالیسی نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف جہتوں میں کام کرنا ہوگا اور شرح اموات کم کرنے پر خصوصی توجہ دیناہو گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ منصوبہ بندی کرنے اور عمل درآمد کرانے والے اداروں میں عدم توازن وقت اور وسائل کے ضیاع کا سبب بنتا ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ منصوبوں کی بروقت تکمیل و نفاذ ، آلات کی بروقت فراہمی اور ضروری پیشگی تقاضے پورے کرکے وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے ۔اُنہوںنے کہاکہ سہولیات کا غیر ضروری ارتکاز مسائل پیدا کرتا ہے اور عوام متاثر ہوتے ہیں۔ سہولیات کا معیار بلند کرنا ضروری ہے تاہم اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ تمام سہولیات کو ایک ہی شہر میں جمع کردیا جائے۔ اس مسئلے کا بہترین حل یہ ہے کہ سہولیات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے تاکہ لوگوں کو اُن کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ نگران وزیراعلیٰ نے عوامی مفاد میں تعمیر ہونے والی نئی عمارتوں کو بروقت استعمال میں لانے کیلئے متعلقہ محکموں کے مابین رابطے کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کو فوری ریلیف ترجیح ہونی چاہیئے ۔ اُنہوںنے صوبے میں میڈیکل کالجز اور ہسپتالوں کیلئے پرفارمنس آڈٹ سسٹم وضع کرنے اور برن سنٹر کو جلد فعال بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ غریب عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری وسائل کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے میں عوامی خدمات کے مقصد کے تحت نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کو مکمل ہوتے ہی متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے تاکہ ان کو بلا تاخیر فعال کیا جا سکے۔ انہوںنے اس مقصد کیلئے پیرنٹ اور ایگزیکٹیو ڈیپارٹمنسٹس کو آپس میں رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔ اُنہوںنے تعمیراتی منصوبوں کو دیرپا اور ہر حوالے سے مکمل بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ہدایت کی کہ تعمیر اتی منصوبوں کو ٹھیکیدار کے حوالے کرتے وقت متعلقہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے اور عوامی مفاد کے مہنگے منصوبوں کیلئے ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں۔ متعلقہ کمپنی کی مجموعی کارکردگی کو سامنے رکھا جائے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے غریب عوام کو مقامی سطح پر معیاری طبی سہولیات دینے اور بڑے ہسپتالوں پر رش کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر طبی اداروں کا معیار بلند کرنے جبکہ ریفرل سسٹم کو باقاعدگی سے مانٹیر کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ وہ غیر ضروری ریفرل کے خلاف ہدایات پہلے سے جاری کرچکے ہیں اُنہوںنے بنیادی مراکز صحت کو فیملی یونٹس میں تبدیل کرنے کی بھی تجویز دی تاکہ عوام کے شہروں کی طرف ہجرت کے رجحان کو کم کیا جا سکے ۔ اُنہوںنے کہاکہ بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی، آلودگی خصوصاً تدریسی ہسپتالوںپر غیر معمولی بوجھ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جس کیلئے بہت سنجیدہ پالیسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ نگران صوبائی حکومت کے پاس وقت کم اور اختیارات محدود ہیں تاہم نگران حکومت آنے والی منتخب حکومت کو اس سلسلے میں قابل عمل گائیڈلائن دینا چاہتی ہے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ ہماری زیادہ تر آبادی دیہات میں مقیم ہے۔ تعلیم و صحت اور زندگی کی دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بڑے شہروں کی طرف ہجرت پر مجبور ہوتے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کیلئے مقامی سطح پر خدمات کا موثر نظام وقت کی اشد ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.