شہر میں 07 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، میئرلاہور

پیر 30 جولائی 2018 22:37

لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ٹائون ہال میںمویشی منڈیاں لگانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف آفیسر مسعود محمود تمنا، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا، ایم او آر محمد زبیر وٹو، ایم او (انفراسٹرکچر ) طارق آفندی، ایل ڈبلیو ایم سی ، محکمہ صحت اور بلدیہ عظمٰی لاہور کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میئر نے کہا کہ لاہور شہر میں 07 مقامات علامہ اقبال زون میں بکر منڈی شاہ پور کانجراں میں ایک منڈی، واہگہ زون میں رنگ روڈ لکھوڈیر میں ایک منڈی، نشتر زون میں پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوپرآیٹو ہائوسنگ سوسائٹی فیز 2بلاک ای واپڈا ٹائون ایکسٹینشن کالج روڈ ٹائون شپ اور اوورسیز پاکستان فائونڈیشن ہائوسنگ سوسائٹی فیز 2آرائیاں موڑ رائے ونڈ روڈ لاہور میںدو منڈیاں ، داتا گنج بخش زون میں حضرت عثمان غنی روڈ، میں سگیاں روڈ لاہور میں ایک منڈی اور راوی زون حضرت علی روڈ مین سگیاں روڈ میں ایک منڈی لگائی جائے گی۔