کوئٹہ ، آبائو اجداد کی نشستوں پر منتخب ہو کر عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،شازین بگٹی

نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ پورے ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر بے یارو مدد گار عوام کی خدمت کریں گے وزارتوں کے حصول کے لئے جدوجہد نہیں کی،صدر جمہوری وطن پارٹی

پیر 30 جولائی 2018 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ آبائو اجداد کی نشستوں پر منتخب ہو کر عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ پورے ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر بے یارو مدد گار عوام کی خدمت کریں گے وزارتوں کے حصول کے لئے جدوجہد نہیں کی حکومت کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کریں گے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پہنچنے پر بگٹی ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سید صالح آغا ‘ نوراللہ وطن دوست ‘ چوہدری نوید اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ جس طرح 25 جولائی کو نوجوانوں ‘ بزرگوں اور خواتین نے گھروں سے نکل کر ڈیرہ بگٹی کے حقیقی نمائندوں کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہم ان کے شکرگزار ہیں اور ان کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ڈیرہ بگٹی میں ترقیاتی کاموں کا وقت آگیا ہے علاقے کے بے یارو مددگار شہریوں کے لئے نہ صرف جدید نہ صرف جدید ہسپتال قائم کریں گے بلکہ ڈیرہ بگٹی میں سڑکوں کا ج ال بچھائیں اور بہتر تعلیم کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف اور صرف خوبصورت عمارتیں قائم کیں جس میں نہ عملہ تھا اور نہ ہی کوئی دیگر سہولیات دستیاب تھیں صرف عوام کو خوش کرنے کے لئے بلند و بانگ دعوے کئے گئے ۔