کوئٹہ ،مغربی بائی پاس کے قریب دو گروہوں میں تصادم ،دو افراد جاں بحق ،6زخمی

پیر 30 جولائی 2018 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب دو گروہوں میں تصادم دو افراد جاں بحق 6زخمی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مغربی بائی پاس پشتون باغ خروٹ آباد کے علاقے میں دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کلا خان اورعبداللہ جاں بحق ہوگئے جبکہ تصادم میں ولی جان ،حاجی عبدالغفور ،عنایت ،خوشدل خان اور ناظم زخمی ہوگئے ،جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں پر لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :