سٹریٹ کرائم میںملوث "غلام فرید " گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 31 جولائی 2018 00:10

فیصل آباد۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث "غلام فرید " گینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ریکس سٹی قبرستان پر چھاپہ مار کر02 ڈاکو ئوں ،گینگ کے سرغنہ غلام فرید کو ساتھی عمرفیاض سمیت گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سی02 عدد پسٹل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ پیپلز کالونی میں درج کر لیا گیا ۔ملزمان سرکل سرگودھاروڈ،سرکل نشاط آباداورسرکل پیپلز کالونی کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :