جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ریجنل پولیس آفیسر

منگل 31 جولائی 2018 00:10

گوجرانوالہ۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ، پولیس جوان رزق حلال کے دائرے میں رہتے ہوئے خدمتِ خلق کوا پنا شعار بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ریجن بھر کے سینکڑوں پولیس افسروں و جوانوں کو اعلیٰ کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے پرکیش انعامات دیتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن خالد بشیر چیمہ ،اے ڈی آئی جی غلام محمد ،اکاؤنٹنٹ محمد طارق،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر افسران بھی موجود تھے ،آ رپی او نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی میں جوپولیس افسران موئثر کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی عزت افزائی ضرور ی ہے، اس سے ان کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید نکھا رپیدا ہو گا،آرپی او نے کہا کہ حوالات میں کسی بے گناہ کو بند نہ کیا جائے اور بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض منصبی انجام دئیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :