پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے مابین ہوا معاہدہ منظر عام پر آ گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ق کا ہو گا
سمیرا فقیرحسین منگل 31 جولائی 2018 11:13
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ق لیگ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔ مسلم لیگ ق کی حمایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت سازی کے لیے مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف، دونوں ہی سیاسی جماعتوں کو مسلم لیگ ق کی حمایت اور مسلم لیگ ق سے اتحاد کرنے کی ضرورت تھی جس کے تحت دونوں سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ق سے اپنے روابط تیز کر کے پرویز الٰہی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کیں۔ لیکن پرویز الٰہی کو ان کے قریبی بیوروکریٹس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ کسی صورت بھی مسلم لیگ ن پر اعتبار نہ کریں بلکہ پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے کو ترجیح دیں کیونکہ ایسا کرنے سے انہیں بھی فائدہ ہو گا۔ پرویز الٰہی کے بااعتماد اور قریبی سول بیوروکریٹس نے انہیں مسلم لیگ ن سے اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ شریف برادران نے بُرے وقت میں ساتھ دینے والے سے اچھا سلوک نہیں کیا تھا۔پرویز الٰہی کو نصیحت کی گئی کہ وہ ماضی قریب میں پنجاب اسمبلی کے فارورڈ بلاک کے سربراہ میاں عطا مانیکا کا حشر بھی یاد رکھیں۔ شہباز شریف نے کئی مرتبہ وقت مانگنے کے باوجود عطا مانیکا کو ون ٹو ون ملاقات کا وقت ہی نہیں دیا تھا۔ایسا لگتا ہے کہ پرویز الٰہی نے اپنے قریبی اور بااعتماد سول بیوروکریٹس کی بات مانتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے ہی اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.