صومالیہ میں فوجی امن مشن جاری رہے گا، سلامتی کونسل

منگل 31 جولائی 2018 12:33

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) صومالیہ میں تعینات افریقی یونین کے امن مشن کے فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ صومالیہکے فوجی ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خود نبھا سکیں۔ افریقی یونین کے مشن برائے صومالیہ کے تحت 20 ہزار بین الاقوامی فوجی صومالیہ میں تعینات ہیں جبکہ رواں برس اکتوبر میں ایک ہزار فوجیوں کا انخلاء کیا جانا تھا۔ تاہم اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ انخلا آئندہ برس فروری میں ہو گا۔