پشتو زبان کی ترویج اور حائل مشکلات بارے تین روزہ کانفرنس 6 اگست کو ہوگی

منگل 31 جولائی 2018 13:58

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پشتو زبان کی ترویج اور حائل مشکلات کے بارے میں تین رزہ بین الاقوامی کانفرنس 6 اگست باڑہ گلی سمر کیمپس میں شروع ہوگی‘ اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور چیف کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر نصرالله جان وزیر کے مطابق کانفرنس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھراور افغانستان سے شعراء ‘ادباء اور ماہرین تعلیم شرکت کرینگے۔