سابق نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر رورل سپورٹ پروگرام کے چیئرمین منتخب

منگل 31 جولائی 2018 13:58

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) سابق نگراںوزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر کو گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کا چیئرمین منتخب کرلیاگیاہے، عوامی نمائندوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل منتظم شخصیت کی چیئرمین جی بی آر ایس پی منتخب ہونے سے تنظیم کی کارکردگی اورمعیار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جی بی آر ایس پی کے بورڈ ممبران کی بے حد اسرارپر شیر جہان میر نے چیئرمین شپ کا عہدہ قبول کیا اوربہت جلد شیر جہان میر چیئرمین جی بی آر ایس پی کی حیثیت سے کام آغاز کریں گے اور تنظیم کو اپنی شب روز کی محنت اور قابلیت سے اعلیٰ مقام دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :